Monday 6 May 2013

Imran khan

انتخابات جنگ ہے، نوجوان گھروں سے باہر نکلیں: عمران خان



قصور: قصور میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سڑکیں بنانے سے نہیں، عدل و انصاف سے قوم بنتی ہے۔ قوم بن جائے تو سڑکیں عمارتیں اور سب کچھ بن جاتا ہے۔ پنجاب کا سارا ترقیاتی فنڈ سڑکوں پر لگا دیا گیا۔ ہم سڑکیں نہیں بنائیں گے پاکستان کو ایک قوم بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر سب سے پہلے تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ سرکاری سکولوں میں بہترین تعلیم کا نظام سامنے لائیں گے۔ اردو اور انگلش میڈیم کی تفریق ختم کر دیں گے۔ تعلیم کا ایک نصاب لائیں گے۔ میاں نواز شریف ملک کے لئے ایسا کیا کریں گے جو وہ 5 باریوں میں ملک کے لئے نہیں کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاستدان ملک سے کرپشن ختم نہیں کر سکتے۔ خون چوسنے والے مگر مچھوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ 11 مئی کو بلے نے چوروں اور ڈاکوئوں کے ساتھ بڑا بُرا کرنا ہے۔ اپنے آپ کو شیر کہنے والے 11 مئی کے بعد چھپتے پھریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات والے دن لوگ فجر کے بعد پولنگ سٹیشنوں کے باہر لائنیں لگانا شروع کر دیں۔ نوجوان انتخابات کو اپنی جنگ سمجھتے ہوئے گھروں سے باہر نکلیں۔ ہمیں اپنی حالے بدلنے کے لئے جدوجہد کرنا ہو گی۔


0 comments:

Post a Comment

Archives